پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885 کیسز سامنے آنے.

خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 88 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 340 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔

پنجاب میں 4 ہزار 299، سندھ میں 3 ہزار 708، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 743، اسلام آباد میں 443، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے تھےجس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 976 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 4 دن سے کورونا سے اموات کی شرح میں کمی دیکھنے کو ملی تھی آج تعداد پھر زیادہ ہے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزار 508، سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338 کیسز سامنے آئے.

خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880، اسلام آباد میں 39 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، 2 ہزار 286 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 272، سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740، اسلام آباد میں 441، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Comments are closed.