مریم نواز کے واش روم میں کیمرہ نصیب کئے جانے کا انکشاف

فوٹو : فائل

اسلام آباد : جیل کے دنوں میں مریم نواز کے کمرے میں ہی نہیں باتھ روم میں بھی کیمرے نصب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

باتھ روم میں کیمرہ نصب ہونے کا انکشاف خودمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہتی ہیں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں دو دفعہ جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ آج یہ نہیں بتاؤں گی، آج جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگاسکتے ہیں اور ذاتی حملے کراسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت چاہے پاکستان میں ہو یا دنیا میں ہو وہ کمزور نہیں ہوسکتی انھوں نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپنے حقوق کا نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے،پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا تھا کیا یہ انتقامی سیاست کے زمرے میں نہیں آتا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کے انداز میں بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن میں تو بات کرنے کے حق میں بھی نہیں ہوں۔

شہباز شریف کی طرح بات کرنے کو کمزوری سمجھا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اب ایک پیج نہیں رہا۔دو تین بن چکے ہیں۔

ہم پی ڈی ایم جماعتوں سے توقع نہیں کرتے کہ وہ ہمارا بیانیہ لے کر چلیں۔ہمارے بیانیے کا بوجھ اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں ہے.

مریم نواز نے دوران انٹرویو ایک سوال پر واضح طور پر کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے مل کر چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

Comments are closed.