الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عام انتخابات 2018کے شیڈول کااعلان کردیاگیا، پولنگ 25جولائی کو ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 2 سے 6 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست 7 جون کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائِے گی۔

امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار 28 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدوارں کو 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

Comments are closed.