رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کااعلان کیا ۔

اس سے قبل اسلام آباد میں زونل کمیٹی کااجلاس ہوا تھا تاہم یہاں مطلع صاف نہ ہونے پر چاند نظر نہیں آیا تھا تاہم مری سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔

آج رات نماز تراویح ادا کی جائے گی اور صبح سترہ مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔

Comments are closed.