مشترکہ مفادات کونسل نے آبی پالیسی کی متفقہ منظوری دیدی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل نے پہلی آبی پالیسی کی متفقہ منظوری دیدی ہے۔ نیشنل واٹر کونسل پالیسی پر عملدرآمد کرائے گی۔ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی ارکان میں شامل ہیں۔

آبی پالیسی کی متفقہ منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے دی ہے۔ یہ طے ہوا کہ نیشنل واٹر کونسل آبی پالیسی پر عملدرآمد کرائے گی۔ کونسل کی سربراہی خود وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کونسل ارکان میں آبی وسائل، خزانہ، بجلی، منصوبہ بندی کے وزرا شامل ہونگے جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی نیشنل واٹر کونسل کے ارکان ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائی کی سربراہی میں ایک رہبر کمیٹی بھی بنائی جائے گی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ محکمے شامل ہونگے۔

Comments are closed.