جدہ ،فواد چوہدری کی ملائشین وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ملاقات

جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر فواد چودھری نے ملائشیاء کے وزیر اعظم کے  معاون خصوصی برائے سائنس ڈاکٹرعبدالحمید ذکری سے ملاقات کی ہے جس میں سائنس کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت کی گئی.

یہ ملاقات جدہ میں سائنس ڈپلومیسی  ورکشاپ  کے دوران کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ھدایات کے تحت حکومت پاکستان نے سائنس و ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا ھے.

انھوں نے کہا ہم اسلام آباد میں ایک بائیو ٹیک پارک بنا رہے  جو کہ ہربل ادویات کے حوالے سے جنوب ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہوگا.وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی میں ملائشین تجربات سےپاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹر عبدالحمید کو اگلے سال مارچ میں پاکستان کے دورے اور سائنس پر منعقد ہونے والے سیمنار سے خطاب کی دعوت دی جو ڈاکٹر حمید نے قبول کرلی۔

ڈاکٹرعبدالحمید ذکری نےپاک ملائشیا کے برادرنہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کو بڑھانے کیلئے مختلف سیکٹرز میں وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.