وزارت خارجہ نے 21 ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل نامزد کر دئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزارت خارجہ کے 21 سینئر افسران کو مختلف ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل نامزد کردیا گیا. وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گے تقرریاں و تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا.

اعلامیہ وزارت خارجہ نے جاری کیا، وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل جرمنی میں پاکستانی سفیر جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان کا سفیر بنایا گیا۔

جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، پولینڈ میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان روس، ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمد ندیم خان یونان اور ڈی جی یورپ ملک محمد فاروق کو پولینڈ کا سفیر نامزد کیا گیا۔

برلن میں تعینات منسٹر مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ، بیجنگ میں تعینات منسٹر ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا، ایڈیشنل سیکریٹری افریقہ ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال، انقرہ میں تعینات منسٹر سید علی اسد گیلانی ازبکستان اور اسٹاک ہوم میں تعینات منسٹر عرفان احمد کو ترکمانستان کے لیے پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

بدھاپست میں تعینات منسٹر زاہد حسین فرینکفرٹ میں قونصل جنرل، ڈی جی ایسٹ ایشیا پیسیفک ثمینہ مہتاب شندو میں قونصل جنرل اور کینبرا میں تعینات منسٹر محمد طارق وزیر مانچسٹر میں قونصل جنرل کے ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ آذربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان مہمند کے عرصہ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دیگر تقرر و تبادلوں میں کینبرا میں تعینات منسٹر محمد خالد اعجاز کی ارجنٹینا، ڈی جی فارن آفس ڈاکٹر ظفر اقبال کی رومانیہ، ڈی جی فارن آفس احمد فاروق کی ڈنمارک، میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی کی اردن اور وائس ایڈمرل ریٹائرڈ اطہر مختار کی مالدیپ میں بطور سفیر نامزدگی شامل ہے جبکہ سردار اظہر طارق خان کرغزستان میں پاکستانی سفیر ہوں گے۔

Comments are closed.