ایوان صدر آج پھر عام شہریوں کےلیے کھولا جائے گا


فوٹو : فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ایوان صدر کو آج پھر عام شہریوں کےلیے کھولا جائے گا، سامان اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی.

ذرائع کے مطابق مطابق آج دن 11 بجے سے ڈھائی بجے تک ایوان صدر عوام الناس کےلیے کھولا جا رہا ہے شہری ایوان صدر کی تاریخی عمارت کا قریب سے نظارہ کرسکیں گے.

عوام کی بڑی تعداد کا ایوان صدر پہنچنے کا امکان.سیکیورٹی کے پیش نظر تمام شہریوں سے قومی شناختی کارڈز ہمراہ لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق مطابق ایوان صدر دیکھنے جانے والے شہریوں کےلیے یہ خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے وہ اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ لے کر آئیں.

ایوان صدر جانے والے شہری اپنے ساتھ موبائل-فون بھی نہیں لے جا سکیں گے اور نہ ہی ہینڈ بیگ یا دیگر سامان لے جانے کی اجازت دے دی گی.

تاہم شہری ساڑھے تین گھنٹے تک وفاق کی علامت اور وفاقی دارالحکومت کی سب سے بڑی عمارت کو دیکھنے کے لیے آ سکیں گے.

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار ایوان صدر کو عوام کے لئے کھولنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے قبل کئی اہم سرکاری افسر اور ارکان پارلیمنٹ بھی ایوان صدر نہیں جا سکے تھے.

Comments are closed.