مقبوضہ کشمیرکرفیو پر سعودی عرب میں اجلاس،صدر آزاد کشمیر کی بریفنگ

جدہ (شاہ جہاں شیرازی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہےمقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے زائدکے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار ھے عالمی  انسانی  حقوق کی تنظمیں اور ادارے اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لیں.

وہ جدہ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کی بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے.

مسعود خان نے کہا ھندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہوسکے۔صدر آزاد کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا.

انھوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور کرفیو سے کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ بن کر رہ گیا ہے 5اگست کی مودی حکومت کی غیر اخلاقی و غیر أئینی اقدامات  اور اسکے  بعد کی صورتحال انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی مستقل انسانی حقوق کمشن نوٹس لے.

انھوں نے کہا اوآئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے بر زور دینا چاہئے تاکہ وہاں کے نہتے کشمیریوں پر بھارتی حکومت اور افواج کی طرف سے جاری ظلم و بربریت سے دنیا اگاہ ہوسکے.

انہوں نے او آئی سی کی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت اور اجلاس بلانے پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کشمیریوں کو او آئی سی سے بہت امیدیں وابستہ ھیں۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک ڈکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

Comments are closed.