35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا

58 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیرتربیت 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا۔ نیشنل ہیڈکوارٹرز کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم میں باقاعدہ استقبالیہ تقریب کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔

وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔قومی ترانہ کے بعد سیکرٹری جنر ل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان نے استقبالیہ کلمات میں 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو ہلال احمر آنے پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ موومنٹ،انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی تاریخ اور ہلالِ احمر پاکستان کے قیام، اقدامات، جاری سرگرمیوں سے متعلق بتایا۔

اس موقع پرقدرتی آفات و سانحات کے دوران انسانیت کی خدمت پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ 2022 ء کے سیلاب متاثرین کے لئے ہلال احمر کی جانب سے خدمات کو تالیوں کی گونج میں سراہا گیا۔

سیکرٹری جنرل عبیداللہ خان نے کہاکہ سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ادارہ میں شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بنایا گیا جبکہ ہلالِ احمر کے پروگراموں کوبھی وسعت دی گئی ہے۔

وفد کے سربراہ اعجاز احمد باجوہ نے اپنے خطاب میں ہلال احمر پاکستان آمد کو باعث طمانیت قرار دیا انہوں نے کہا کہ فیلڈ وزٹ میں اداروں کا چناؤباریک بینی سے کیا جاتا ہے، ہلالِ احمر پاکستان کا انتخاب بھی اِس کی خدمات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا

ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں نہ صرف درست سمت میں گامزن بلکہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ادارہ سے متعلق آگاہی ہم سب کے لئے مفید ہے اور رہے گی۔انسانیت کی خدمت کے ادارہ کا دورہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے اختتامی کلمات میں کورس شرکاء کے دورہ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے امیج اور ساکھ کو پائیداری بخشنے والے اقدامات کا تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ18 ماہ کی قلیل مدت میں 8 2لاکھ سیلاب متاثرین کی خدمت ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے بیرونی دنیا میں پہلی بار ہلال احمر پاکستان کی جانب سے غزہ،شام،ترکیہ کے لئے امدادی سامان بھجوانے اور مالی مدد سے متعلق بھی بتایا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پاک فوج اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر موومنٹ پارٹنرز کے تعاون اور شراکت داری کا بھی شکریہ اداکیا۔ تقریب میں ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کے ممبران بریگیڈئر(ر) عبدالہادی، ڈاکٹر ارشاد محمد بھی موجود تھے۔

35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا

اس موقع پر گروپ فوٹو سے قبل دورے میں شامل افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جب کہ وفد اور نمزکے سربراہ اعجاز احمد باجوہ کی جانب سے چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

نمز کے سربراہ اعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں 21 افسران پر مشتمل وفد نے ریجنل بلڈ ڈونرز سنٹر اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وفد کے سربراہ اعجاز احمد باجوہ نے وزیٹر بک میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے شرکاء کو ہلالِ احمر سٹار بیج بھی لگائے اور تمام شرکاء نے بحیثیت رضاکار رجسٹریشن بھی کی۔

Comments are closed.