بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی چھ کیسز اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے سماعت ضمانت کی درخواستوں پر بغیر کارروائی سماعت ملتوی کردی گئی، جج طاہر عباس سپرا کی جگہ تاحال کوئی جج تعینات نہ ہو سکا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت چوبیس اپریل تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توڑ پھوڑ احتجاج سمیت توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس درج ہے جبکہ بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.