سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے اراکین نے انکا پرتپاک استقبال کیا.

سعودی وزیر خارجہ کی آمد کے موقع پر آرمی بینڈ کی جانب سے اسٹیٹک گارڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نور خان ائر بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر بچوں نے سعودی وزیر کو پھول پیش کئے اور آرمی بینڈ کی جانب سے اسٹیٹک گارڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین درینہ برادرانہ تعلقات ہیں یہ دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مظبوط کرے گا جبکہ دورہ اقتصادی شراکت داری کے لیے بھی فائیدہ مند ثابت ہو گا۔

ان کے ہمراہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے۔دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہیں.

وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے.

اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا، اس کے علاوہ سعودی وفد کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے روڈ میپ طے کرے گا۔

آئندہ ماہ مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔

Comments are closed.