سینیٹر طلحہ محمود کوپارٹی بدلنا مہنگا پڑگیا،سینیٹ میں واپسی کا راستہ بند

60 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹر طلحہ محمود کوپارٹی بدلنا مہنگا پڑگیا،سینیٹ میں واپسی کا راستہ بند ہوگیا ہے اور سینیٹرطلحہ کے بطور سینیٹ امیدوار تجویز تاہید کنندہ نے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔

جے یو آئی کی حمایت میں سینیٹر بننے والے اور وزیرمذہبی امور کی ذمہ داری نبھانے والے سینیٹر طلحہ محمود نے ہوا کارخ دیکھتے ہی جے یوآئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اب طلحہ محمود کے سینیٹ کیلئےنامزدگی میں تجویز کنندہ و تائید کنندہ جے یو آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی سجاد اللہ اور ریحانہ اسماعیل نے  کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروادی 

   تجویز و تائید کندگان جے یو آئی سے ہیں اور دونوں نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے نااہل کرنے کی بھی استد عا کی ہے۔

رہے ان کا کہنا ہے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت طلحہ محمود صادق اور امین نہیں خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیں۔

Comments are closed.