پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نےایسٹر کا تہوار منایا

52 / 100

فائل:فوٹو
لاہور :پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نےایسٹر کا تہوار منایا۔ گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکاء نے گیت بھی گائے۔

گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔ایسٹر پرمسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں، مسیحی برداری کے مقدس تہوار پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔

لاہورمیں 31 مارچ کوایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا آغاز رات سے ہی شروع ہو گیا، دعائیہ تقریبات کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور مسیحی برداری کے افراد رشتہ داروں اور دوستوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیک بھجوا رہے ہیں۔

جھنگ کے گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکا نے گیت بھی گائے۔

فیصل آباد، گوجرہ، ملتان، بہاول پور بھکر، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی ایسٹر پر خصوصی عبادات کی گئیں، اس کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

کراچی ، حیدر آباد میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ سکھرمیں مرکزی تقریب سینٹ سیویئر چرچ میں ہوئی جس میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی، امن اور بھائی چارے میں اضافے کے لیے دعائیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت برابر حقوق حاصل ہیں اور اس وقت حضرت مسیح کے پیار، امن اور قربانی کے سبق کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔

Comments are closed.