صدر آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

42 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں پْراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔
علاوہ ازیں سعودی قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ہیں، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔

Comments are closed.