ترکیہ میں سحری پر جگانے والے خواتین کے گروپ کے چرچے

45 / 100

فائل:فوٹو

انقرہ :ترکیہ میں سحری پر جگانے والے خواتین کے گروپ سے کچھ لوگ خوش جبکہ کچھ ناراض دکھائی دے رہے ہیں تاہم خواتین کا یہ بینڈ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوسرے دن کی سحری کے وقت خواتین کے ایک گروپ نے ترک ریاست مارسین کے ساحلی علاقے میں ڈھول بجا کر اور نغمے گا کر رہائشیوں کو جگایا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کا یہ بینڈ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گروپ صرف خواتین پر مشتمل ہے جو ریاست مارسین میں اپنے رہائشی علاقے میں سحری کے وقت مل کر گانے گاتی ہیں اور لوگوں کو سحری میں جگاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔بعض صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ بعض اس پر ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

Comments are closed.