قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ کی لاہور قلندر 7واں میچ ہارگئی

51 / 100

فوٹو: فائل

کراچی: قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ کی لاہور قلندر 7واں میچ ہارگئی،کراچی کنگز نے بھی ہرادیا، میچ کی آخری بال پر زمان خان کو چوکا مار کر تجربہ کار شعیب ملک نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا.

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو3 وکٹوں سے ہرا یا۔ اس میچ میں لاہور قلندرز کو ساتویں شکست جبکہ کراچی کنگز نے چوتھی فتح حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 178رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کنگ کے جیمز ونس نے 42، ٹم سیفرٹ 36، عرفان خان نیازی 35، شان مسعود 24 اور شعیب ملک نے 27 رنز اسکور کئے۔ جبکہ طیب عباس نے 2 ،شاہین آفریدی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 177 رنز اسکور کئے، فخرزمان نے 35 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزا 24 اور سکندر رضا 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، شاہین آفریدی ایک، مرزا طاہر بیگ 5 اور شائی ہوپ 9 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

زاہد محمود نے 2، موزا ربانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ تعمیر نو اچھی جا رہی ہے۔ آج ہم عرفات منہاس کا تعارف کرائیں گے۔ ہم نے اسلام آباد اور کوئٹہ کے خلاف اچھی باؤلنگ کی، امید ہے آج ہم بیٹنگ میں قدم رکھیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، ہم پرامید ہیں کہ آج ہماری جیت ہوگی اور ہم جیتنا چاہتے ہیں۔ کھلاڑی مثبت ہیں، میں فٹ ہوں اور اب تک پچھلے دو تین ماہ سے اچھا محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کے لیے آئندہ سیریز کا انتظار کر رہا ہوں.

Comments are closed.