قومی ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس سیشن، سرفراز کی عمدہ بیٹنگ

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس سیشن، سرفراز کی عمدہ بیٹنگ دورہ آسٹریلیا کےلیے راولپنڈی میں لگایا گیا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا.

پنڈی اسٹیڈیم میں لگا یہ تربیتی کیمپ 4 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 30 نومبر کو دورہ آسٹریلیا کیلئے سڈنی روانہ ہوگا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، بولنگ کوچز سعید اجمل اور عمر گل کی نگرانی میں دو روز پریکٹس سیشن کیا اور بقیہ دو روز سیناریو بیسڈ میچ کھیلا۔

پریکٹس میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام بیٹرز نے ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلان کے مطابق بیٹنگ کی جبکہ بولرز نے مختلف اسپیلز میں بولنگ کی۔

میچ کے دوسرے روز بیٹرز نے 237 رنز بنائے جبکہ بولرز نے 51.3 اوورز کروائے۔ سعود شکیل 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سرفراز احمد نے 43، محمد رضوان نے 25 اور عبداللّٰہ شفیق نے 22 رنز بنائے۔ بولنگ میں حسن علی اور میرحمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

عمر گل نے فاسٹ بولرز جبکہ سعید اجمل نے اسپنرز کے ساتھ خصوصی نیٹ سیشن بھی کیے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ آئندہ دو روز آرام کرے گا جبکہ 30 نومبر کو لاہور سے سڈنی کےلیے روانہ ہوگا.

Comments are closed.