عمران خان کی توشہ خان کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خان کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل 30 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست بھی سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اپیل پر سماعت کریں گے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل عمران خان کے وکلا چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسزسے الگ ہونے کےلئے عدالت سے رجوع کرچکے ہیں۔

Comments are closed.