وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے عوام کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے. وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔

 

وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا. مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاوٴس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزراء کو ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔

 

وزیراعظم کی گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی. معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے. پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ کو وزیراعظم نے خصوصی ہدایت جاری کردی۔

Comments are closed.