فیفا ورلڈ کپ ،نیدرلینڈ ز نے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کوہرا دیا

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

دوحہ : فیفا ورلڈ کپ ،نیدرلینڈ ز نے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کوہرا دیا ،نیدرلینڈ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخلے کا ٹکٹ بھی کٹوایا۔

قطرکے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فیفاورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹرفائنل کھیلا گیا،امریکہ کی ٹیم گروپ میچز میں دکھائے گئے کھیل کامظاہرہ نہ کرسکی۔

نیدر لینڈ نے واضح مارجن سے فتح حاصل کرکےکیلئےکوالیفائی کرنےوالی پہلی ٹیم بن گئی، نیدرلینڈ کی طرف سے ممفس ڈیپے نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔

ہاف ٹائم سے پہلے45ویں منٹ میں ڈلےبلینڈ نے برتری ڈبل کردی، میچ کے 76ویں منٹ میں امریکہ کے حاجی رائٹ نےگول کرکے امریکہ کی واپسی کی امید جگائی ۔

پانچ منٹ بعد ہی نیدرلینڈ کے ڈینزل نے تیسرا گول کرکے امریکی امیدوں پر پانی پھیر دیااسی فرق کے ساتھ پہلا پری کوارٹرز فائنل اختتام پذیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

Comments are closed.