وزیراعظم شہباز شریف کل چین جائیں گے

45 / 100

فائل:فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف یکم نومبر کو چین روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران تجارت معاشی تعاون سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16 ستمبر 2022 کو ملاقات ہوئی تھی۔

وزیر اعظم ہاوس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین راہنماوٴں میں شامل ہیں۔

اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گاوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے. دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ سٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا.۔

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے۔ دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔ دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

یادرہے کہ سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا گیارہواں اجلاس 27 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا۔

Comments are closed.