پاک بھارت میچ، ایک گھر میں ‘دو قومی نظریہ’ موجود، میاں بیوی ادھر اُدھر

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور : پاک بھارت میچ، ایک گھر میں ‘دو قومی نظریہ’ موجود، میاں بیوی ادھر اُدھر ، دکھائی دئیے ہیں ایک بھارت اور دوسرا پاکستان کا سپورٹر ہے.

اس حوالے سے نجی ٹی وی نے گوجرانوالہ کے ایک جوڑے کا پوائنٹ آف ویو دیا تو واضح ہوا کہ دو قومی نظریہ آج بھی موجود ہے اور لوگ ایک گھر میں رہ کر بھی سیم پیج پر نہیں ہیں.

بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے میچ کے حوالے سے بھارتی لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والے سلمان کے گھر میں دلچسپ صورت حال سامنے آئی ہے ۔

گوجرانوالا کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کی ہے۔

سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا، سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا نے کہا کہ ویرات کوہلی میرا فیورٹ ہے میچ بھارت جیتے گا۔

سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی اور اگر بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کرے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں کچھ دیر بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جانا ہے.

Comments are closed.