ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

46 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کو رونا کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید2 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 110 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.