ڈونلڈ ٹرمپ کس بات پہ فٹ بالر رونالڈو کے شکر گزار ہیں؟
فوٹو : سوشل میڈیا
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس بات پہ فٹ بالر رونالڈو کے شکر گزار ہیں؟ یہ انکشاف انھوں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے دوران کیا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ ان کا 19 سالہ بیٹا بیرون فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا مداح ہے، اور رونالڈو سے ملاقات کے بعد اب وہ مجھے تھوڑا زیادہ عزت دیتا ہے۔
انہوں نے وائٹ ہائوس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ایک اعلیٰ سطح عشائیے میں کہی۔ انہوں نے رونالڈو کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی وجہ سے ایک جذباتی اور اہم گپ شپ بنی۔
تقریب ایلون مسک اور ایپل کے سی ای او ٹِم کوک بھی شریک تھے، جھنوں نے کھیل، سیاست اور سرمایہ کاری کے سنگم پر ایک تاریخی شام کو چار چاند لگا دیے.
Comments are closed.