حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول6روپےفی لٹر مہنگا


اسلام آباد(زمینی حقائق )حکومت نےمہنگاہی پسی ہو ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے  جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 99 روپے 34 پیسے پر پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جا ہےگا۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز کی تھی۔

یادرہے  وفاقی حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا اس طر ح دو مہینے میں پٹرول کی قیمت میں پونے 11روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

4Shares

Comments are closed.