شہباز گل کو پہلی رات چکی میں بند کرنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ

54 / 100

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شہباز گل کو پہلی رات چکی میں بند کرنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔

شہباز گل اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے کا معاملے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرؤف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چوہدری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے بعد صوبائی وزیرپارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

 

راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

دوسری جانب چوہدری اصغر کو برطرف کیے جانے کے بعد اعجاز اصغر کو سپریٹنڈنٹ راولپنڈی جیل تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ راولپنڈی سے تبدیل کیے گئے سپریٹنڈنٹ چودھری اصغر علی وہ سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

Comments are closed.