سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر معدے کے خطرناک مرض میں مبتلا

54 / 100

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر معدے کے خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے۔

قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔

ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث وہ معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس سے انہیں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اسپتال میں آپریشن کروایا ہےتاہم مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بورڈ کی ٹیم اسپتال آئی تھی بل لیے ہیں امید ہے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔

ادھر وکٹ کیپر ذوالقرنین کی اہلیہ اور بیٹی نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وکٹ کیپر کو کوئی جاب دی جائے، انہیں سہارے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انکا خیال رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر نے پاکستان کے لئے 1 ٹیسٹ 4 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

Comments are closed.