لاپتہ کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے ساتھی مل گئے

45 / 100

اسکردو:دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا
گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کا ساتھی فضل مل گئے شہروز کاشف کے والد کے مطابق شہروز کو چوتھے کیمپ سے کیمپ تھری کی طرف آتے دیکھا گیا ہے۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری کی طرف آ رہے ہیں دونوں ٹھیک ہیں ان کی نقل و حرکت بیس کیمپ سے دوربین پردکھائی دے رہی ہے

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا کہنا ہے کہ نانگا پربت سر کرنے کے بعد گزشتہ شام بجے شہروز کا بیس کیمپ ٹریک سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ بیٹے کے حوالے سے پریشان والد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو آرمی ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

Comments are closed.