نیب نے آج آصف زرداری اور بلاول بھٹوکو طلب کر رکھا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آج( 20 مارچ) طلب کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے پیش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی پنجاب کی قیادت آج صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اور کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر قافلے کی صورت میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ جعلی بینک اکاوٴنٹس کے ذریعے بیرون ملک رقم کی منتقلی کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی سمیت دیگر نامزد ہیں۔

Comments are closed.