شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے صدرمنتخب

ابوظہبی(ویب ڈیسک) شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے صدرمنتخب ان کو ممتحدہ عرب امارات کی اعلٰی کونسل صدارات کے منصب کےلئے منتخب کیا۔

خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ہفتہ کوملک کی سات ریاستوں کے حکمرانوں نے ابوظہبی کے المشرف پیلس میں منعقدہ ایک اجلاس میں شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان جمعہ کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد صدر کا عہدہ خالی تھا اور اس منصب پر اب شیخ محمد بن زاید نہیان فائز ہو گئے ہیں۔

دبئی کے حکمراں شیخ راشد بن المکتوم نے ووٹ دینے کے بعد ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہم ان سے بیعت کرتے ہیں، اور ہمارے لوگ ان سے بیعت کرتے ہیں۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’اللہ نے چاہا تو ان کی رہنمائی میں پورا ملک عزت و تکریم کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

شیخ خلیفہ کے انتقال پر ابوظبی کے اس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زاید ال نہیان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات نے ایک صالح بیٹا اور قائد کھو دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امارات نے ایک نیک بیٹے اور بااختیار بنانے کا سفر جاری رکھنے والے ایک معتمد قائد کو کھو دیا ہے.

محمد بن زاید ال نہیان کے مطابق ’شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے کارنامے، حکمت، سخاوت اور دوسری بہت سی خصوصیات ملک کے کونے کونے تک پھیلی ہوئی ہیں، میرے بھائی خلیفہ بن زاید، اللہ آپ پر رحم کرے اور جنت میں جگہ دے۔

Comments are closed.