خاتون کو کتے کے پکڑنے اور لہولہان کرنے کی ویڈیو وائرل

کولمبیا(ویب ڈیسک) خاتون کو کتے کے پکڑنے اور لہولہان کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کتا لفٹ میں خاتون کو قابو کئے ہوئے ہے.

یہ واقعہ کولمبیا کا ہے جہاں 25 سالہ خاتون کے پالتو کتے نے پکڑا اور پھر اسے بھنبھوڑ کر شدید زخمی کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

خاتون اپارٹمنٹ کی لفٹ کے باہر جوتوں کے تسمے باندھ رہی تھیں کہ کتے نے حملہ کر دیاویڈیو میں خاتون کو اپنے کتے کو لفٹ کے اندر لے جانے کے لیے گھسیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/Margo06971686/status/1505654210083401730?t=kSvTBDZ60JOqT6zNTKl5SA&s=19

کتے نے مالکن کا بازو بڑی مضبوطی سے جبڑے سے پکڑے رکھا جب کہ خاتون اپنا بازو چھڑانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہیں لیکن کتا اس لٹا کر بھنبھوڑتا رہا.

ایک موقع پر خاتون جبڑے سے ہاتھ چھڑانے میں کامیاب ہوگئیں اور اور انہوں نے فوراً سے لفٹ کا بٹن دبا دیا اور پہلی منزل پر پہنچ گئیں۔

آخر کار خاتون کی ایک رشتہ دار نے مدد کی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا خاتون کا بازو خون میں لت پت تھا جب کہ انہیں جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخم آئے۔

0Shares

Comments are closed.