سبی میں بم دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی ہوگئے

48 / 100

فوٹو : فائل

سبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بلوچستان کے علاقہ سبی میں بم دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی ہوگئے ۔

دھماکہ ضلع سبی کی تحصیل سانگان میں پیش ہوا ، جہاں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے یہ اموات ہوئی ہیں.

دھماکہ کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوئے ، شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں.

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس کارروائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.

Comments are closed.