بابراعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلوی فتح کی راہ میں حائل، 171 رنز کی شراکت

65 / 100

فوٹو : پی سی بی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی ٹیسٹ، 506رنز کا ہدف، پاکستان نے2وکٹوں کے نقصان پر192 رنزبنا لئے، وکٹ پر بابر اعظم اور عبداللہ شفیق موجود ہیں اور میچ جیتنے کیلئے مزید314 رنز درکار ہیں۔

چوتھے دن آسٹریلیا نے مارنس لوبیشن کے44رنز پر شاہین شاہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے پر دو وکٹوں کے نقصان پر97رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی اور جیتنے کیلئے پاکستان کو506رنز کاہدف دیا۔

امام الحق کو ایک رنز پر لیئن اور اظہر علی کو6رنز پرگرین نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیاتب مجموعی اسکور 21 تھا ،بابراعظم102اور عبداللہ شفیق 71رنز پرکھیل رہے ہیں۔

بابراعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلوی فتح کی راہ میں حائل، 171 رنز کی شراکت نے میچ کو پانچویں دن دلچسپ مرحلے میں داخل کر دیا ہے.

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ گنوا کر 81 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 489 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

تیسرے دن پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے سامنے صرف 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور کینگروز کو دوسری اننگز کی آغاز سے قبل ہی 408 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں وارنر کو حسن علی نے آوٹ کیا مہمان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور پہلی اننگز میں پوری ٹیم 148 رنز پر آوٹ ہو گئی ، آسٹریلیا نے 556رنز 9کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بیٹرز مہمان باولرز کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہے، عبداللہ شفیق 12، امام 20، اظہر14،رضوان6، فہیم 4اور فواد عالم صفر پر آوٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم کی پر مزاحمتی اننگز 36 پر تمام ہوئی ،آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک نے3وکٹیں حاصل کیں، نیتھن لئین 2، کمنز اور گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 556رنز 9کھلاڑی آوٹ پر اننگز ختم کرنے کااعلان کیا ، فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو، دو کٹیں لیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،نعمان علی اور بابراعظم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن8وکٹوں کے نقصان پر 505رنز بنالئے، عثمان خواجہ 160رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزمہمان ٹیم آسٹریلیا نے 251 رنز 3 کھلاڑی آوٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، پہلے سیشن میں پاکستان کے فہیم اشرف نے 38 رنز بنانے والے نیتھن لیون کو بولڈ کیا۔

میچ میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد اسپنر ساجد خان نے 23 رنز بنانے والے ٹریویس ہیڈ کو ایل بی ڈبلیو کیا،چھٹی وکٹ ان فارم بلے باز عثمان خواجہ کی تھی انہیں 160 کے انفرادی اسکور پر ساجد خان نے بولڈ کیا۔

http://

ان کے بعد کیمرون گرین بھی 28 رنز پر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہوئے،بابراعظم نے الیکس کیری کو93 رنز پر کلین بولڈ کیا،ووسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزآسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنالیے تھے۔

کراچی ٹیسٹ ،پہلے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لئے ،عثمان خواجہ 127 رنز پر کھیل رہے ہیں، لنچ تک سکور دو وکٹوں کےنقصان پر 100 رنز تھا.

تیسرے آوٹ ہونے والے  اسٹیو اسمتھ 27 تھےانھیں حسن علی نے آو ٹ کیا وہ72رنز بنا کر پویلین لوٹے، وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارنس لوبیشن کو ساجد خان نے رن آؤٹ کیا.

جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عثمان خواجہ 127اور نیتھن لائن بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کی طر فے حسن علی اور فہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1502532572529709056?t=rxIYbhr_Ytso_X6Ja5k3zA&s=19

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا ٹوٹل بنائیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے، دیگر ٹیم وہی ہے جو پہلا ٹیسٹ کھیلی تھی.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا جبکہ تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا.

Comments are closed.