آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا کی ویڈیو

فوٹو : پی سی بی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا کی ویڈیو وائرل، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وارنر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

وارنر کے اس من چلے موڈ اور ڈانس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کھیل کے مختلف لمحات کے دوران ڈھول یا میوزک بجنے پر بھنگڑا کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارنر کے بھنگڑے سے گراونڈ میں موجود شائقین بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، پنڈی کے شائقین وارنر کی تعریفیں کر رہے ہیں.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1501125125940338688?t=Llp6RpyHyApP4RLqQdthPQ&s=19

 

آسٹریلیا کے اس جارحانہ مزاج کے بیٹر نے دو دن قبل شائقین کے نعروں کے جواب میں بھی ٹھمکے مارے تھے لیکن اب کی بار وہ بہت اچھا ڈانس کررہے ہیں.

0Shares

Comments are closed.