کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈوبتی ناو سرفراز نے پار لگا دی، یونائٹیڈ کوشکست

61 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈوبتی ناو سرفراز نے پار لگا دی، یونائٹیڈ کوشکست،سنسنی خیز مرحلے میں عمر اکمل نے 8بالز پر 3چھکوں کی مدد سے23رنز کی اننگز کھیل کر کپتان کی جیت کی راہ ہموار کرنے میں مدد کی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیون کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، یونائٹیڈ کے 5کھلاڑی آوٹ ہو ئے تو فہیم اشرف نے نے 28بالز پر55رنز کی اننگز کھیل کر ٹوٹل199تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز رحمان اللہ اور ایلکس ہیلز نے کیا، ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 اوورز میں 108 رنز بنائے جس کے بعد ایلکس 68 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے 27 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو نہ صرف آوٹ کیا بلکہ ایک کھلاڑی کو ڈائریکٹ تھرو پر بھی پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

http://

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ 19 ، شاداب خان 12، آصف علی 6 اور محمد اخلاق اور اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، لیام ڈاسن اور فہیم اشرف نے آکر وکٹ سنبھالی تو 78 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

بعد ازاں فہیم اشرف 28 گیندوں پر 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا 187 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے پھر لیام ڈاسن بھی 13 رنز بنا سکے لیکن محمد وسیم جونیئر نے دو گیندوں پر دو چھکے مار کر ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر کردی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، ایلکس ہیلز 62 اور فہیم اشرف 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاہد آفریدی، جیمز فالنکر نے 2،2 اور نسیم شاہ، نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا آغاز بھی جارحانہ تھا ، جیسن رائے اور احسان علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 88 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس کے بعد جیسن رائے 27 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 92 پر گری جب احسان علی 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،پھر گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 130 پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز ونس تھے، جو 29 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

http://

افتخار احمد امیدوں پر پورے نہ اترے اور 4 رنز بنا کر 139 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی وکٹ بنے، اس کے بعد عمر اکمل کی 8 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز میں کھیل میں جان ڈال دی جس کے بعد کپتان سرفراز نے بھی ہاتھ کھولے اور ناقابل شکست رہے۔

کپتان سرفراز احمد نے نہ صرف 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کو بھی فتح یاب کرایا، یوں گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کیا، جیسن رائے 54 اور سرفراز احمد 50 رنز ناٹ آؤٹ رہ کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احسان علی 30 ، جیمز ونس 29، عمر اکمل نے 23 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین، لیام اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.