شہباز شریف سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے

61 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شعیب اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وہ کافی دیر تک شعیب اختر کے گھر موجودرہے۔

شہباز شریف کے ہمراہ راولپنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، احسن اقبال اور دیگر رہنما بھی تھے جنھوں نے شعیب اختر سے تعزیت کااظہار کیا۔

ن لیگ کے صدرشہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شعیب اختر نے تعزیت کے لئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

http://

اس موقع پر شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں اسی لئے خود حاضر ہوا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں، اس رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ماں ہی تو ہے جو بچوں سے بے لوث محبت کرتی اور بچوں کی غیر موجودگی میں رب کے حضور ان کیلئے دعائیں مانگتی ہے۔

شعیب اختر نے انھیں بتایا کہ وہ ماں سے بہت اٹیچڈ تھے ماں نے ہر وقت میرا خیال رکھا میری ماں میرا بہت خیال رکھتیں تھیں ان کے جانے کے بعد خود کو بہت تنہامحسوس کرتا ہوں۔

Comments are closed.