وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دیدیا، فوج طلب

55 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دیدیا، فوج طلب کی گئی ہے، فضائی ریسکیو آپریشن بھی کیا جائے گا.

حکومت پنجاب نے کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان اور شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دے دیاہے.

وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر بھی موسم بہتر ہوتے ہی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا، صوبائی حکومت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں

اسی کے ساتھ چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ریلیف کمشنر، ڈی جی ریسکیو اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریسکیو سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مری کے علاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات دے دئیے۔

وزیرِ اعلیٰ کے مطابق گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مزید تیز ی لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت بھی کی تاکہ پھنسے لوگوں کو جلد نکالا جا سکے.

Comments are closed.