پاکستان کو 2025 کی کرکٹ چیمپینز ٹرافی کی میزبانی مل گئی

65 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو 2025 کی کرکٹ چیمپینز ٹرافی کی میزبانی مل گئی آئی سی سی نے آٹھ کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دے دی گئی ہے۔

اسی طرح 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 کرکٹ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلادیش کریں گے۔

http://

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی اور اس کے پاکستان میں آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ نہیں ہو سکا.

واضح رہے کہ 2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئی تھی جب کہ اس کے بعد سے پاکستان کرکٹ چیلنجز سے دوچار رہی۔

پاکستان کو ایک ایونٹ ملا جبکہ نئے شیڈول کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

Comments are closed.