جہد مسلسل کی اک جھلک

48 / 100

چوہدری مدثر اقبال

چھوٹے بھائی حافظ آفتاب چوہدری الحمد للّہ شکر الحمد اللہ امی ابو کی دعاؤں اپنی بھرپور محنت سے پنجاب مینجمنٹ سروسزمنتخب ہوگئے ہیں عزم ہمت اور لگن کی ایک داستان ہے حافظ صاحب کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور یقین مانیں ایمان کامل کا ایک عملی مظاہرہ ہے پڑھنے کیلئے شیئر میں اس لیے کر رہا ہوں کہ آپ ہم سب اپنے بچوں اپنے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور ان کو صرف ایک بات پر راضی کر لیں کہ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتاہے ہم آپکے ساتھ ہیں آپ کسی بھی اچھے کام میں دیر نا کریں آگے بڑھیں تو دیکھئے گا پھر جو اللہ عزوجل کریں گے وہ سب سے بہتر ہوگا ۔

آفتاب اشرف ماشاء اللہ محنتی اور ذہین ہیں چھوٹی عمر میں قرآن پاک حفظ مکمل کیا والد صاحب کی خواہش تھی کہ سب بچے حافظ ہوں لیکن گھر میں سے صرف دوافراد حافظ قرآن بن سکے پہلے حافظ طاہر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ دوسرے حافظ آفتاب اشرف، میں بڑا تھا لیکن ذہین نا تھا۔۔ اسی لیے امی ابو کی بہت سی خواہشات کو عملی جامہ نا پہنا سکا،آفتاب اشرف نے میٹرک میں بہت نمبر لیے۔ سکالر شپ میں
گفت یونیورسٹی گوجرانوالہ سے دوسال میں اپنی۔ ایف ایس سی مکمل کر لی۔۔آپ حیران ہوں گے کہ اس کا سال بھر کا یونیورسٹی کا خرچہ 11سو روپے تھا۔

اب آتاہوں عامربٹ کی طرف جن کے بارے میں کہتا ہوں کہ اللہ عزوجل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ماں باپ کی دعاؤں کے بعد سب کمال انہی کا ہے کہ کیسے ہم سب مینج کرتے تھے،میرے بڑے بھائی رب نواز کا شکریہ جو کہ میرے ماموں زاد ہیں لیکن ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح ساتھ رہے انکی سپورٹ اور دعائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں ہمشیہ ہر دم ساتھ کھڑے رہے ،میری خواہش تھی کہ حافظ صاحب ڈاکٹر بنیں لیکن اللہ کو جانے کیا منظور تھا ۔

حافظ صاحب کا داخلہ میرے مشکل ترین وقت میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں بٹ صاحب نے اس وقت کی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ظہیر صاحب جو کہ وہاڑی سے منتخب ہوئے تھے انکے کوٹہ سے کروایا وہاں پھر پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی مری روڈ راولپنڈی میں( ایم ایس سی ) زراعت میں داخلہ اور ماشاء اللہ کامیاب رہے ساتھ ساتھ جب سے اسلام آباد میں تھے تو میرا ہاتھ بھی بٹاتے اور جھاڑیں بھی برادشت کرتے تھے لیکن مجال ہے کہ کبھی آگے سے اف بھی کی ہو ۔

اس بات ہر مجھے بٹ صاحب غصہ بھی ہوتے تھے کہ ایویں ہی پریشر نا ڈالتے رہا کرو بھائیوں پر ،یہ لائنز آپکے ایمان کو مضبوط کریں گی اور رزق حلال کی کمائی اور برکت پر آپکا یقین اور پختہ کر دیں گی اور مجھے امید ہے میرے سمیت ہم سب کوشش کریں گے کہ ہم آنے والی زندگی میں خود اور اپنے بچوں کو رزق حلال کمانے کھانے اور بڑوں کی عزت و تکریم دینے کی کوشش کریں گے حافظ صاحب نے ، زیڈ ٹی بی ایل، اسلام میں ،ایم سی او، کی نوکری کے لیے اپلائی کیا تو ماشاء اللہ اس میں کامیاب رہے۔

مجھے یاد ہے انکا لیٹر نہیں نکل رہا تھا تو چوہدری یاسین صاحب جو اس وقت پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ میں ہیڈ تھے یاد رہے یہ ہمارے چوہدری انورکے بڑے بھائی ہیں، انہوں نے کہا کسی تگڑے کو کہیں گے تو لیٹر نکلے گا باقی ماشاء اللہ حافظ صاحب ہر امتحان میں ٹاپ پر ہیں تو میں نے اپنی ضلع کی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ جن کو ہم احترام سے باجی کہتے ہیں ان سے درخواست کی تو انہوں اس وقت کے صدر زرعی ترقیاتی بینک کو فون کر کے لیٹر نکلوا کر دیا اور خود مجھے فون کر کے بتایا بھی بحرحال حافظ صاحب کی ٹریننگ کے بعد جو جوائننگ ہوئی وہ ہمارے گھر کے بالکل پاس آفس ہے ۔

یہ خواب ہوتا ہے کہ آپ اپنے علاقے میں آفیسر لگ جائیں لیکن حافظ صاحب چھ سے آٹھ ماہ میں اس نوکری سے تنگ ہوگئے وجہ رشوت سفارش کی بھر مار موبائل کریڈٹ آفیسر کی ویلیو کیا ہوتی ہے میرے گاؤں میں رہنے والی دوست جانتے ہیں کہ کیسے لاکھوں کمائے جاتے ہیں؟ کیسے قرضہ کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہوتا ہے؟ ایک دن فون آیا کہ بھائی میں نوکری نہیں کر سکتا جو کام یہ کہتے ہیں میں نہیں کر سکتا اس لیے ماحول خراب ہی رہتا۔ میں نے انکو یہی کہا کہ آپ کسی اور جگہ کوشش کریں لیکن تب تک یہاں رہیں۔

انہوں نے کوشش کی پنجاب فرانزک لیب میں اسسٹنٹ سائنٹسٹ بھرتی ہوگی اے ایس پی ایسا رینک مل گیا ماشاء اللہ وہاں اچھی سیلری اچھا پروٹوکول جس کی آپ یونیفارم اس فوٹو میں دیکھ رہے ہیں اور فرانزک لیب کی اہمیت پاکستان میں کیا ہے آپ سب بخوبی واقف ہیں حافظ کی خواہش سی ایس ایس کرنے یا پی ایم ایس کی تھی محنت کرتے رہے اللہ نے انکی محنت قبول فرمائی کل انکا رزلٹ آیا تقریبا سات ہزار امیدورون میں سے 49 لوگ منتخب ہوئے ہیں جن میں۔ حافظ صاحب کا نمبر 30 واں ہے۔

اس بات پر ہم اللہ عزوجل کے شکر گذار ہیں ہماری فیملی میں حافظ صاحب پہلے فرد ہیں کو مقابلہ کے امتحان میں کامیاب ہو کر آفیسر بنے ۔
ہم سب بہت خوش ہیں اور یہ ہو نہیں سکتا کہ میں خوش ہوں اور آپ سب جو کہ میری فیملی کی طرح ہیں اپ کو اس خوشی میں شریکِ نا کروں آپ سے دعائیں نا لوں۔ اللہ بہت مہربان ہے ۔بے شک وہ جسے چاہے عزت دے۔امید کرتا ہوں آپ سب کے دعاؤں سے حافظ صاحب اپنے اس نئے عہدہ کو بھی اپنے سابقہ ادوار کی طرح بہترین طریقہ سے نبھائیں گے ۔

چوہدری آفتاب اشرف

یہ تحریر لکھنے کا ایک ہی مقصد ہی یہ ہے کہ اچھی زندگی رزق حلال والی زندگی مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں یہ جہد مسلسل کی طرح ہے جس میں فیملی کے لوگوں کا خاص کر گھر کے بڑوں کا اپنے چھوٹوں کے ساتھ ہر لمحہ کھڑا ہونا ضروری ہے صبر سے ہمت سے کام لینا ضروری ہے ،بہت سی دعائیں آپ سب کے لیے آپکے بچوں کی کامیابی کے لیے آپکے وسیع رزق حلال کے لیے اور سب سے بڑی دعا کہ اللہ تعالیٰ اپکو آپکے بچوں کو اور ماں باپ کو کسی کا محتاج نا کرے فقط اپنا محتاج رکھے۔ آمین۔ ثم آمین ۔

 

Comments are closed.