قاسم علی شاہ کا اپنی نیم برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر ویڈیو پیغام


اسلام آباد( ویب ڈیسک ) معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی ہے

قاسم علی شاہ نے اپنی تصاویر شیئر ہونے پر ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی ہے کہ یہ تصویریں کہیں لیک ہوئی ہیں تاہم ان میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے ظاہر ہے بندہ گھر میں ہوتو کچھ بھی پہن لیتاہے۔

خیال رہے ک قاسم علی شاہ کی چند نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن کے بارے میں تصاویر کے حوالے سے وضاحت دی گئی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ تصاویر مزید بھی آ سکتی ہیں۔

قاسم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر میری ذاتی اور گھر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، ان کے ساتھ تبصرے پڑھ کر میں اور فیملی ہنس ہنس کر پاگل ہوگئے ہیں تصاویر کے نیچے مرضی کے کیپشنز لکھے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور تین چار سال پرانی ہیں، یہ میری تصاویر کہیں نہ کہیں سے چوری ہوئیں اور پھر لیک کردی گئیں، ویڈیو پر وضاحت کے دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔

قاسم شاہ کا کہنا تھاکہ گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھر کے اندر کی تصاویر میں قابل اعتراض کیا ہے؟ ان تصاویر پر جو تبصرے کیے جارہے ہیں، ان میں عوام کو انتظار کرایا جارہا ہے کہ مزید تصاویر بھی آنی ہیں۔

انھوں نے کہا ہاں میری مزید تصاویر فیملی کے ہمراہ آسکتی ہیں کیونکہ یہ لیک ہوئی ہیں، میری ایسی کوئی نازیبا تصاویر نہیں آئیں گی لیکن یہ جو کہا جارہاہے کہ مزید تصاویر آئیں گی تو اگر کسی کو غیر اخلاقی تصویر کاانتظارہے تو وہ نہیں آئے گی۔

انھوں نے اپنی تصاویر وائرل ہونے اور اس پر طرح طرح کے تبصروں سے متلعق خوشگوار موڈ میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائے گا کہ یہ حرکت کس نے کی ہے۔

Comments are closed.