پاکستانی لائیو اسٹاک شعبہ میں بہت پوٹینشل ہے،آسٹریلین ہائی کمشنر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف اینمل سائنسز ،ڈیری بیف پراجیکٹ اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے اشتراک سے اسلام آباد میں فرسٹ سائنس ایکشن کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس قومی ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں لائیو اسٹاک ایکسٹینشن سروسز کے حوالے سے تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا اور منفرد آئیڈیاز اور مستقبل کے منصوبوں میں تحقیقی بنیادوں پر پالیسی بنانے پر مرکوز تھا۔

ورکشاپ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد،اینمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد،، ریسرچ مینیجز آسڑیلوی ادارہ برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق ڈاکٹر اینا اوکیلو،ڈاکٹر حمیرہ اقبال، سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاو نے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہت پوٹینشل ہے۔لائیو اسٹاک کے شعبہ میں بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینمل ہسبینڈی کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں سب سے زیادہ ڈیری کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے دودھ اور دیگر ٖڈیری پراڈکٹس کی پیدوار کے ذریعے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ امپورٹ سے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسل کے جانوروں کی افزائش کی جا رہی ہے اور جینیاتی بہتری کے لیے بھی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر خورشید احمد نے بتایا کہ پاکستان آسٹریلیا سے چھوٹے جانور بھیڑ بکریاں وغیرہ حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے ہم امید کرتے ہیں کہ آسٹریلوی حکام پاکستان کی معاونت کریں گے ۔

ڈاکٹر خورشید نے مزید بتایا کہ لائیو اسٹاک ایکسٹینشن کے حوالے سے ریسرچ کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے پالیسی بنانے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ جدید تخلیقی اور سائنسی امور پر منصوبوں پر کام کرنے سے کم وقت میں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ورکشاپ میں شریک دیگر شرکا نے بھی لائیواسٹاک ایکسٹینشن سروسز کے حوالے سے اپنے خیالات اور آئیڈیاز شیئر کئے ورکشاپ کے دوران شرکا کو لائیو اسٹاک ایکسٹینشن کے حوالے سے اہم امور،درپیش چیلنجز اور ان پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

کسانوں تک رسائی اور ان سے جدید طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے مختلف اسٹریٹیجیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ورکشاپ میں
ڈاکر انعم ڈیری بیف پراجیکٹ ٹیم ، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ ،صوبائی لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹس کےاعلیٰ حکام پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین نے بھی اظہار خیال کیا.

Comments are closed.