عالمی صورتحال جیسی بھی ہو چین پاکستان ساتھ کھڑے ہیں، چینی صدر


راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جُز ہے، انھوں دونوں ممالک کے دیرینہ موقف کا دوہراتے ہوئے کہا چین اور پاکستان آہنی بھائی، تمام موسموں کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر چینی صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ اور سفارتی حکام بھی شریک تھے ،چین کے دفاعی اتاشی نے چینی صدر شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کرسنایا،
چینی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں چینی دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پر استقبالیہ دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاک چین تعلقات اور پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جز ہیں، چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں۔

شی جن پنگ یہ دیر ینہ موقف دوہرایا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں،آرمی چیف

انھوں نے کہا کہ دنیا بدل سکتی ہے ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، چینی صدر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی تحفظ، علاقائی امن و استحکام کیلئے متحد ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی ثابت کرتا ہے ہم نے چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاکستان اور چین کے تعلقات منفرداور مضبوط ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک چین شراکت داری کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے دفاع ، سلامتی قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ہمارے تعلقات مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

0Shares

Comments are closed.