عمران خان کا پی ٹی آئی ارکان کو 96 ارب روپے نوازنا عوام دشمنی ہے، بلاول

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کوبجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے.

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں96 ارب روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، عالمی مالیاتی ادارے سے سخت شرائط پر معاہدہ کرکے حکومت نے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں.

مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمائے۔ اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کر کے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لا سکی،عمران خان عوام کوبتادیں وہ بغیرکسی منصوبہ بندی اقتدارمیں آئے۔عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکراپنی نااہلی پرپردہ نہیں ڈال سکتی، انھوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نوازنے کے بجائے عوام پر رقم خرچ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4.29 اور بنگلہ دیش میں 5.54 فیصد رہی ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد کیوں ہے؟

Comments are closed.