مقبوضہ کشمیر،قائد اعظم،صدراور وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز آویزاں


سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرز سرینگر، گندربل، بانڈی پورہ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں لگے۔ سرینگر میں جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ۔

آویزاں ہونے والے پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویرکے ساتھ پاکستان ہماری شہ رگ ہے بھی لکھا ہے، اس سے قبل شہدا نوجوانوں کے جنازوں میں وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگتے رہے ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

وزیراعظم کے بیانات جموں کشمیر کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے کے بینر لگے ہوئے ہیں،اور کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کے بیانات بھی درج ہیں۔

مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

واضح رہے بھارت لاکھوں کی فوج کشمیریوں پر مسلط کرنے اور ہر طرح کے جبر کے باوجود ان کے دل سے پاکستان سے محبت اور پاکستان کا حصہ بننے کی جستجو ختم نہیں کرسکا۔

Comments are closed.