نوازشریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت رقم منتقل کرنے کے معاملے پر چیرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ چیئرمین نیب سے 14 روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے چیرمین نیب کے الزامات کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے توہین آمیز پریس ریلیز پر چیئرمین نیب 14 روز میں معافی مانگیں، انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کی جائے، معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قانونی نوٹس میں کہا گہا کہ نوازشریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9 ارب منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا، جن میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا گیا پریس ریلیز میں حوالہ بھی نہیں دیا گیا۔

ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک کی وضاحت کے باوجود ایک اور پریس ریلیز 9 مئی کو جاری کی گئی، ورلڈ بینک نے 8 مئی کو وضاحت الزامات کی نفی کر دی تھی، ورلڈ بینک نے واضح کیا کہ رپورٹ میں کسی شخص کا نام دیا گیا نہ ہی منی لانڈرنگ کا کہا گیا.

پریس ریلیز میں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اس سے پہلے نیب کو محض شکایت موصول ہونے پر اعلامیہ جاری کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ سابق وزیراعظم کیجانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بیرسٹر منور دوگل نے نوٹس چیرمین نیب کو بھجوایا۔

Comments are closed.