بلاول بھٹو نے چار سال پہلے انعام دینے کا وعدہ پورا نہ کیا

ماسکو(نیٹ نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کیا تھا مگر چار سال گزر گئے وعدہ وفا نہ ہو سکا۔

بلاول بھٹو کا کیا گیا جھوٹا وعدہ اس وقت سب پر عیا ں ہوا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فٹبال پاکستان ڈاٹ کام‘ کے پیج پر ٹوئٹ میں 4 سال قبل لی گئی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی تصویر شیئر کی۔

تصویرمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور پارٹی رہنما شیری رحمان بھی موجود ہیں۔

ٹوئٹر پرتصویر میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور شیری رحمان کو مخاطب کرکے ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کا جو بھی نتیجہ آیا مگر بلاول بھٹو اور شیری رحمان کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر نہ بنوائیں۔

اور کسی انعام کا بھی اعلان نہ کریں کیونکہ آپ نے چار سال پہلے کیا گیا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔

Comments are closed.