امریکہ کی افغان امن عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف، اعلامیہ

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )افغان مفاہمتی عمل کےلیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ افغان مفاہمتی عمل کے لئے پاکستانی کوششوں کوسراہا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 31 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں.

اعلامیہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں افغان جنگ کے خاتمے اور وہاں پر سیاسی تصفیے کیلئے جاری امریکی کوششوں سے متعلق بات چیت کی گئی، زلمے خلیل زاد نے طالبان کو پرتشدد کارروائیوں میں کمی پر آمادہ کرنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی.

زلمے نے کہا کہ افغانستان میں پرتشدد کارروائیاں کم ہونے سے امریکا طالبان امن معاہدے کی راہ ہموار کرے گی، جبکہ پاکستانی کوششیں انٹرا افغان مذاکرات، افغانستان میں مکمل اور پائیدار امن کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لئے طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت اور افغانیوں کی مرضی کے مطابق مسلے کے حل پر زور دیا ہے.

Comments are closed.