امریکی صدر کا مواخذہ، گواہوں نے ٹرمپ کیخلاف بیان دیا


فوٹو: فائل

واشنگٹن(انٹر نیٹ نیوز)صدرٹرمپ نے یوکرین پرانتخابی حریف کے خلاف تحقیقات کے لئے دباوٴ ڈالا تھا ،امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران گواہوں کا بیان، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا یہ کردارکشی کاسلسلہ ختم ہوناچایئے۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی جاری ہے ،ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی، کارروائی کے دوران گواہوں نے بیان ریکارڈ کرائے۔

مواخذے کے حوالے سے امریکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین میں امریکی سفیرگورڈن سونڈلینڈ نے ایوان نمائندگان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نے یوکرین پرانتخابی حریف کے خلاف تحقیقات کے لئے دباوٴ ڈالا، صدرٹرمپ کی ہدایت پر یوکرین سے کچھ دو اور کچھ لو پر بات کی۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے بھی امریکی حکام کو صدرٹرمپ کے لئے مختلف رابطوں کی ہدایت کردی ہے جبکہ صدرٹرمپ نے رد عمل میں کہا کہ کہ یہ ہمارے ملک کے لئے بہت برا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں ، اٹارنی نے امریکی صدر سے 2011 سے اب تک کے ٹیکس گوشوارے طلب کیے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی میں بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے قرارداد منظور کی تھی ، ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 232 جبکہ مخالفت میں 196 ووٹ پڑے۔ دو ڈیموکریٹس نے بھی اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

Comments are closed.