نگران حکومت نے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے سے بجلی صارفین پر 70 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کومارچ کےبلزمیں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ جس سے صارفین پرجی ایس ٹی سمیت 70ارب کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق سسٹم میں عدم استحکام کے باعث 26ارب روپے کا بوجھ پڑا، جنوری میں سسٹم مستحکم رکھنے کیلئے مہنگے پلانٹس چلائے گئے نیپرا نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے 7روپے 13پیسے اضافہ مانگا تھا، نیپرا نے محض 8پیسے کمی کر کے پورا بوجھ صارفین پر ڈال دیا۔

Comments are closed.